28/Jan/2019
News Viewed 1890 times
العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت پھر نا گوار، نواز شریف کے وکلاء نے 26 جنوری کو درخواست درج کی تھی جس میں سابق وزیر نواز شریف کی طبیعت غیر تسلی بخش بتائی گئی، درخواست کے سا تھ 17جنوری کی اسپیشل میڈیکل بورڑ کی رپورٹ بھی جمع کروائی گئی۔
گزشتہ روز نواز شریف کے دوسرے میڈیکل ٹیسٹ کے لئے جناح اسپتال میں بھی نمونے بھجوائے گئے۔نواز شریف کے دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو ’پی آئی سی‘ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھیجنے کا مشورہ دیا گیا۔
زرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی طرف سے ملنے والی سات سال قید کی سزا کو معاف کروانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس رجوع کی سماعت 18فروری کو ہوگی۔